• news

”ون پاﺅنڈ فش“ سے شہرت پانے والے شاہد نذیر وطن واپس پہنچ گئے


لاہور (کلچرل رپورٹر) مقبول گانے ”ون پاﺅنڈ فش“ کے خالق شاہد نذیر وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا لاہوریوں نے زبردست استقبال کیا، انہیں گلاب کے پھولوں کے ہاروں سے لادا گیا۔ ان کے پرستاروں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔ شاہد نذیر اپنے شاندار استقبال سے بہت جذباتی ہوگئے اور انہوں نے اپنا گانا ”ون پاﺅنڈ فش“ گا کر سنایا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کسی نے ڈی پورٹ نہیں کیا، میرا ورک پرمٹ ختم ہوگیا تھا، اب 2 ہفتے تک فرانس جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اتنی شہرت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لندن میں فش کا سٹال لگانا پوری زندگی یاد رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن