پاک بھارت کرکٹ مےچزکے دوران جذبات قابو میں رکھیں، محمد حفیظ اور مہندرا سنگھ دھونی کا کھلاڑےوںکو مشورہ
احمد آباد (ثناءنےوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلور کے میچ میں کامران اکمل اور اشانت شرما کے درمیان ہونے والی گالی گلوچ کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اور محمد حفیظ نے اپنے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیریز کے بقیہ میچوں میں جذبات پر قابو رکھیں۔
چنا سوامی سٹیڈیم میں جب میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہا تھا تو اشانت شرما نے کامران اکمل کو گالی دی، جس پر دھیمے مزاج والے کامران اکمل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے لیکن کھلاڑیوں اور امپائروں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ گراﺅنڈ میں اس وقت گرمی نہ تھی لیکن میچ کی ٹینشن نے کھلاڑیوں میں گرمی پیدا کر دی، اشانت نے کنفیوژن کی وجہ سے گالی دی، کس نے کیا کہا، دونوں سمجھ نہ سکے، دونوں نے غلط فہمی کی وجہ سے گرما گرمی دکھائی، امید ہے کہ آئندہ سیریز اچھے ماحول میں ہوگی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ہم سیریز کھیلنے آئے ہیں اور مثبت ہیں کہ سیریز تنازعات سے پاک ہو، میں نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھیل پر توجہ دیں۔
اشانت شرما پہلے مجھ سے ٹکرائے، میں نے نظرانداز کردیا پھر کامران اکمل سے ان کی جھڑپ شدید تھی، یہ حساس معاملہ ہے، ہم آئندہ بھی اس قسم کے واقعات کو بھول کر کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔