• news

نیشنل گیمز:کھیلوں کے صدر، سیکرٹری منتظمین کے اعزاز میں ظہرانہ


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر اور 32 ویں قومی کھیلوں کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شاہد علی نے کھیلوں کے صدور، سیکرٹریز اور منتظمین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا۔
 ظہرانے میں پاکستان بھر سے کھیلوں کی تمام بڑی شخصیات موجود تھیں۔ خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ خصوصی طورپر شرکت کیلئے پشاور سے لاہور پہنچے۔ ظہرانے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن، خالد محمود، ڈی جی سپورٹس واپڈا میاں رفعت محمود، ادریس حیدر خواجہ، کامران لاشاری، احمر ملک، فوزی خواجہ، فاروق سعید، خلیل احمد،ذوالفقار بٹ، افتخار رفیق کامران امین، طاہر محمود ،امداد اللہ میمن ، حسنین سعید، وقار علی، بابر احمد، سلمان راشد مرزا، میجر جنرل (ر) اشرف، خرم ہارون،شرجیل بٹ، یوسف بٹ، ممتاز ریاض اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی بے شمار شخصیات شامل تھیں۔ ظہرانے کے اختتام پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے مختلف مہمانوں کو شیلڈ دی گئیں اس کے بعد پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے سائیکلنگ ایونٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سید شاہد علی ممبر آئی او سی پاکستان تھے۔ ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ 32 ویں قومی کھیلوں کے اتنے شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر تمام سیکرٹریز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود تمام کھیلوں کا صاف اور شفاف طریقے سے ہونا پنجاب اولمپک کی کامیابی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن