• news

مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی فوجی ہلاک‘ اساتذہ کی احتجاجی ریلی‘ لاٹھی چارج‘ کئی زخمی

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہونےو الے ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار راکیش کمار ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناءگلزبر احمد ، جاوید اقبال، لکشمن راج، انیتا شرما، شہناز اور شیلا دیوی سمیت بیسیوں سرکاری اساتذہ جموں شہر میں پولیس تشدد سے زخمی ہو گئے ۔ چار سو سے زائد ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی تھی۔وہ پریس انکلیو سے سول سیکرٹریٹ جموں کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے شدید لاٹھی چارج کیا۔ انسانی حقوق کی بھارتی تنظیم پیپلز یونین فار ڈیموکریٹک رائٹس (پی یو ڈی آر) نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کالے قوانین کو منسوخ ، انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی اور عالمی قوانین کی پاسداری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث تمام افراد کو سزادے ۔تشدد، نسل کشی اور جبری گمشدگیوں سے متعلق عالمی معاہدوں کی توثیق کرے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سرینگر کو گاﺅ کدل قتل عام کی تحقیقات کر کے دو ماہ کے اندر اندر اسکی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی فوج نے 1990 میں 50مظاہرین کو شہید کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن