امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ سطح کا بین الصوبائی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا
اسلام آباد (ثناءنےوز) ملک مےں امن ومان کی صورت حال کاجائزہ لےنے کے لئے اےک اعلی سطح کا بےن الصوبائی اجلاس آئندہ ہفتے بلاےا جائے گا۔ اجلاس مےں دہشت گردی اور تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے اےک مشترکہ حکمت عملی تےار کی جائے گی۔ اس سلسلے مےں معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک مےں امن و امان کی خراب صورت حال کا نوٹس لےا ہے اور فےصلہ کےا ہے کہ امن وامان کی صورت حال مےں بہتری لانے کے کئے ٹھوس اقدامات کئے جائےں گے۔ اس مقصد کے لئے آئندہ ہفتے اےک اعلی سطح کا بےن الصوبائی اجلاس بلاےا جائے گا۔اس اجلاس مےں وفاق کے علاوہ تمام صوبوں کے عہدےدار بھی شرےک ہونگے اور اےک مشترکہ حکمت عملی تےار کرنے پر تبادلہ خےال کےا جائے گا۔جس سے ملک مےں امن وامان کی صورت حال مےں بہتری اور دہشت گردی سمےت تشدد کے واقعات پر کنٹرول کرنے مےں مدد مل سکے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزےرداخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ ملک مےں امن و امان اور سکیورٹی کی صورت حال کو بہےتر کرنا حکومت کی اولےن ترجےح ہے۔