• news

سندھ میں خسرہ سے مزید 7 بچے جاں بحق، تعداد 67 ہو گئی

کندھکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) گڈو تنگوانی اور کندھ کوٹ میں خسرہ سے مزید 7 بچے جاںبحق ہو گئے جس سے ایک ماہ میں جاںبحق افراد کی تعداد 67 ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے جبکہ ہیلتھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں خسرہ سے 25 بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ سرکاری طور پر خسرہ سے بچوں کی ہلاکت کی مجموعی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن