پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر خیبر پی کے کے چار ای ڈی اوز ہیلتھ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی نے پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر چار ای ڈی اوز ہیلتھ کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ پشاور، صوابی، شانگلہ اور تورخم کے ای ڈی او ہیلتھ عہدوں سے فارغ کئے گئے ہیں۔