اسامہ کے کمپاﺅنڈ کی دیوار پر خاردار تار لگانے کی اجازت دینے پر محکمہ مال کے 3 اہلکار معطل، انکوائری شروع
ایبٹ آباد (آئی این پی) کمشنر ہزارہ خالد عمرزئی نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے رہائشی کمپلیکس کی 14 فٹ بلند بیرونی دیوار پر خاردار تار لگانے کی اجازت دینے پر 50 ہزار رشوت وصول کرنے بارے میں میڈیا رپورٹس پر ایبٹ آباد محکمہ مال کے گرداور اور حاجی سعید، رجسٹرار داﺅد اور پٹواری چن زیب کو معطل کرکے ایڈیشنل کمشنر فرید خان کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ چند روز قبل ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران ملنے والی اسامہ کی ڈائریوں کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ اسامہ بن لادن جو کہ روزانہ اپنی ڈائری لکھتے تھے ایک جگہ ڈائری لکھتے ہوئے اپنے رہائشی کمپاﺅنڈ کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ رہائشی کمپاﺅنڈ کی بیرونی دیوار کو 14 فٹ تک بلند کرنے اور اس پر خاردار تار لگانے کیلئے اسے 50 ہزار روپے رشوت دینا پڑی تھی۔