• news

عظمیٰ ایوب کے بھائی کاقتل کیس‘ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹٰ نے خیبر پی کے پولیس کے ملازمین کی مبینہ جنسی زیادتی کا شکار عظمیٰ ایوب کے بھائی کے قتل کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے چار نامزد ملزمان کی ضمانت پر رہائی کیخلاف اپیل خارج کر دی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر عدالت نے درخواست گذار عظمیٰ کے وکیل سے استفسارکیا کہ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے اور جن چار افراد کو پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ہے ان پر فائرنگ کا کوئی الزام نہیں تو وہ کس بنیاد پر ان کی ضمانت منسوخ کرانا چاہتے ہیں جس پر فاضل وکیل نے بتایا کہ یہ زیادتی کا کیس ہے عظمیٰ ایوب کو اغوا کر کے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور مقدمہ درج کرنے پر اس کے بھائی کو قتل کیا گیا جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی صورت میں ان کو دوبارہ پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کرنی چاہئے تھی ہمیں تو عدالتی فیصلہ میں کوئی غلطی نظر نہیں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن