الیکشن کے التواءکی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے: خورشید شاہ
سکھر (این این آئی+ نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے ملک میں بدامنی کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے تاہم غربت کے باوجود لوگوں نے نقل مکانی نہیں کی۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو شہید کے مفاہمت کے فلسفے کی وجہ سے ماحول میں نرمی آئی ہے۔ بڑے بڑے جلسے کرنے سے کچھ نہیں ہوتا،الیکشن کے التواءکی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے ۔ اس ملک کا ریونیو 1947ءسے 2008ءتک 11 ارب ڈالر تھا۔ اب 22 ارب ڈالرز ہوگیا۔ کچھ عناصر چاہتے ہیں ملک میں الیکشن ملتوی ہوں یا وقت پر نہ ہوں۔ ہم انتخابات مقررہ وقت پر کرائیں گے۔