دو طرفہ معاہدہ مسئلہ کا حل نہیں، ماضی میں ایسے معاہدے ناکام ہوئے: میر واعظ
اسلام آباد (کے پی آئی )کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دوطرفہ معاہدہ خواہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو یا بھارت اور کشمیری قیادت کے کسی طور پر بھی مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔ماضی میں کئے گئے ایسے معاہدے ناکام ہوئے ہیں۔ معاہدہ تینوں فریقوں کے درمیان ہونا چاہیے جس میں بھارت پاکستان اور کشمیری شامل ہوں۔مذاکرات ، ہلاکتیں، تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اندرونی خودمختاری کی جب بات کی جاتی ہے تو مسئلہ کشمیر کے دوسرے پہلو یعنی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔