افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2040 ہے: رپورٹ
کابل(آن لائن) افغانستان میں 2001ءسے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2040 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 118فوجی طالبان کیخلاف فوجی آپریشن جبکہ دیگر فوجی مختلف حادثات اور اندرونی حملوں میں ہلاک ہوئے۔