• news

دوسرا ٹی ٹونٹی بھارت نے جیت لیا ‘ سیرسیز برابر

احمد آباد (اے پی اے + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں ہرا دیا۔ سیریز 1 ۔1 سے برابر ہو گئی، پاکستان بھارت کے 192رنز کے جواب میں 181رنز بنا سکا۔ حفیظ 55رنز بنا کر نمایاں پاکستانی بلے باز رہے۔ یور راج سنگھ 72 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ چوہتر رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ناصر جمشید اکتالیس رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ چوراسی رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب احمد شہزاد اکتیس رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے انہوں نے 24رنز سکور کئے جبکہ چوتھے نمبر پر شاہد خان آفریدی آﺅٹ ہوئے۔ حفیظ 55 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ کامران اکمل 5 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے یوراج سنگھ اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ اس سے پہلے بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یوراج سنگھ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بیس اووروں میں ایک سو بانوے رنز بنائے تھے۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات یوراج سنگھ کی دھواں دھار بیٹنگ تھی۔ یوراج سنگھ نے چھتیس گیندوں پر چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز مہندرا سنگھ دھونی رہے، انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے تینتیس رنز بنائے۔ یوراج اور دھونی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ستانوے رنز بنائے۔ بھارت کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز گوتھم گھمبیر تھے، انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے اکیس رنز بنائے۔ ترپن رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب انجنکا ریہانے اٹھائیس رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ بھارت کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ویرات کوہلی ستائیس رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ پاکستان کی شکست میں نمایاں کردار سہیل تنویر نے انتہائی غیر معیاری باﺅلنگ سے اداکیا۔

ای پیپر-دی نیشن