• news

الیکشن کمشن نے اعلامیہ جاری کر کے پیپلز پارٹی کو نئی آزمائش میں ڈال دیا

لاہور (خبرنگار) الیکشن کمشن نے حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارٹی الیکشن اور اثاثے جمع کرانا لازمی قرار دیا ہے۔ ملک کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام اور ق لیگ اپنی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کرا چکی ہیں۔ تحریک انصاف اس وقت اپنے اندرونی الیکشن کے عمل سے گزر رہی ہے۔ البتہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک اس حوالے سے پیشرفت تک نہیں کی۔ اس بارے میں پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ شرط ہمیشہ پوری کی ہے۔ 2000ءکے انتخابات سے پہلے بھی پارٹی الیکشن کرائے تھے۔ اب بھی انتخابات کا اعلان ہونے سے پہلے پارٹی الیکشن کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت 197جماعتیں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں جس میں سے 6جماعتوں کے سربراہ ریٹائرڈ جرنیل، ائر مارشل اور لیفٹیننٹ کرنل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن