عدلیہ توہین عدالت پر کارروائی کا اختیار کم استعمال کرے: پاکستان بار کونسل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ عدلیہ توہین عدالت پر کارروائی کا اختیار کم استعمال کرے۔ اختیار استعمال کرنے میں اضافے کا رجحان تشویشناک ہے۔ اس اختیار کے استعمال سے عدلیہ کے وقار میں کمی کا خدشہ ہے۔ اختیار کے زیادہ استعمال سے عوام کے آئینی حقوق بھی متاثر ہوں گے۔ عدلیہ سے متعلق منصفانہ تبصرے عوام کا آئینی حق ہے۔ پاکستان بار کونسل میں صوبوں اور اضلاع کی سطح پر فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کرنے کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔