حارث سٹیل ملز کیس، نیب نے 8.404 ارب روپے کی پلی بارگین درخواست قبول کرلی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے حارث سٹیل ملز کیس میں 8.404ارب کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرلی۔ اعلامیہ کے مطابق دانستہ نادہندگی کیس میں الائیڈ بنک اور رحمان وولن انڈسٹری کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی گئی۔ فائیو سٹار ہوٹل کیلئے جعلی دستاویزات پر بنک قرضہ 1.6ارب کی رضاکارانہ واپسی پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ شیخ افضل نے 8 ارب 40کروڑ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔