طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں حصہ نہیں لیں گے: عمران
میانوالی (نوائے وقت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں حصہ نہیں لے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کر لیا ہے۔ حکومت نے الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کی تو ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔ پنجاب کا نیا گورنر بھی مسلم لیگ (ن) سے پوچھ کر مقرر کیا گیا۔