مسلم لیگ ن کی کچن کیبنٹ کا اجلاس، طاہرالقادری کا مارچ غیرموثر کرنے کیلئے حکمت عملی تیار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ”کچن کیبنٹ“ نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر 10جنوری 2012ءکو لاہور سے شروع ہونے والے ملین مارچ کو غیرموثر بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کچن کیبنٹ کا غیرمعمولی اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں طاہرالقادری، ایم کیو ایم کے اتحاد اور عمران خان کے ممکنہ اتحاد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔