• news

کیا طاہر القادری دوسرے عمران خان ہیں؟ نیوز ویک

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے 23دسمبر کو لاہور میں بڑا عوامی اجتماع کیا جس میں انہوں نے انتخابی اصلاحات نہ کرنے کی صورت میں 11جنوری سے اسلام آباد کی طرف ملین مارچ کی دھمکی دی ہے۔ نیوز ویک میگزین نے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان پر انہیں ”دوسرا عمران خان“ قرار دیا ہے۔ میگزین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری کا اعلان اسی طرح ہے جس طرح عمران نے کچھ عرصہ قبل لاہور میں بڑی ریلی کرکے مارچ کا اعلان کیا تھا مگر آج تک عمران خان کا یہ مارچ نہیں ہو سکا ادھر متحدہ بھی طاہر القادری کی حمایت کر رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ان کے پیچھے بھی عمران خان کی طرح اسٹیبلشمنٹ ہے اور اگر اسٹیبلشمنٹ چاہے گی تو 14جنوری کو مارچ بھی ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن