افغانستان: طالبان کے پولیس چوکی پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک
کابل (اے پی پی) جنوبی افغانستان کے صوبہ ارزگان میں طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ترین کوٹ میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔