لڑ لڑ کر تھک چکے، تعاون کے خواہاں ہیں: اپٹما وفد ‘عوام جانتے ہیں ہم نے سختیاں مل کر برداشت کیں: وزیر اعلیٰ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر بھرپور آواز بلند کی ہے اور پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ ہم نے سختیاں، مشکلات اور تکالیف ان کے ساتھ مل کر برداشت کی ہیں۔ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود، بہتری اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اٹھتا ہے۔ اس موقع پر اپٹما کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ ہمیں آپ سے دلی لگاﺅ ہے اور حلفاً کہتے ہیں کہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ آپ سے تعاون کے خواہاں ہیں کیونکہ ہم لڑ لڑ کر تھک چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔