یہ سچ ہے آرمی چیف کے کہنے پر مجھے سیکرٹری دفاع بنایا گیا: آصف یٰسین
راولپنڈی (آئی این پی) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بطور سیکرٹری دفاع تقرری آرمی چیف کے کہنے پر ہوئی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ان کی تقرری ”پرچی“ پر ہوئی ہے تو سیکرٹری دفاع نے کہا یہ تو ان سے پوچھا جائے جنہوں نے میری تقرری ”پرچی“ پر کی تاہم یہ سچ ہے کہ آرمی چیف کے کہنے پر میری بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی ہوئی۔