احمد مختار کے صاحبزادے کی ٹیکسٹائل مل کو بجلی، گیس کی بلاتعطل فراہمی
مریدکے (نامہ نگار) وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار کے بیٹے کی ٹیکسٹائل مل بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔ مبینہ طور پر پانی و بجلی کے وفاقی وزیر احمد مختار کے حکم پر گرڈ سٹیشن منوں آباد سے ان کے بیٹے فیصل مختار کی مریدکے شیخوپورہ روڈ پر واقع دارالسلام ٹیکسٹائل مل کو ڈائریکٹ بجلی سپلائی کرکے فیڈر لگایا گیا جس کی وجہ سے وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہوتی۔