• news

پشاور سے اغوا اہلکاروں کی بازیابی کیلئے 2 قبائل کو پیر تک کی مہلت

پشاور (نوائے وقت نیوز) ایف آر پشاور سے اغوا کئے گئے لیویز اہلکاروں کی بازیابی کے لئے حسن خیل اور جناکوڑ قبائل کو پیر تک مہلت دے دی گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مغوی اہلکاروں کی عدم بازیابی کی صورت میں دونوں قبائل کی مراعات کی واپسی اور گرفتاریاں کی جائے گی۔ حسن خیل اور جناکوڑ قبائل نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ حسن خیل اور جناکوڈ قبائل کے عمائدین نے پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر سے ملاقات کی۔ 22 لیویز اہلکاروں کو جمعرات کی رات ایف آر پشاور میں تین چیک پوسٹوں پر حملوں کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے تحریک طالبان پاکستان نے لیویز اہلکاروں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن