صوبائی پی اے سی کو بھی از خود نوٹس کا اختیار ہونا چاہئے: چودھری ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی لیڈر، چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ہر منصوبے میںقومی دولت ضائع اور قوانین پامال ہوئے دانش سکولوں کے فنڈز میں بے ضابطگیاں ہوئیں آڈٹ پیرے پی اے سی میں آئے تو بلاتاخیر نوٹس لیں گے نیب میٹرو بس کی طرح سستی روٹی، فوڈ سپورٹ، آشیانہ، گرین ٹریکٹر، پیلی ٹیکسی، ایڈ منسٹریٹر کے ذریعے ضلعی حکومتوں کے فنڈز کے استعمال اور لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے انتخابی ڈراموں کا بھی ریکارڈ طلب کرے ۔