وزیراعظم کے ہاتھوں رحمن ملک کو دوسرا صدمہ، سموں سے متعلق فیصلے کے بعد یوٹیوب بحالی کا فیصلہ بھی واپس
اسلام آباد (آئی اےن پی ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ہاتھوں وزیر داخلہ رحمان ملک کو حالیہ دنوں میں دوسرا صدمہ، رحمان ملک کی طرف سے وزیر اعظم سے اجازت لئے بغیر یوٹیوب کھولنے کے فیصلہ کو وزیراعظم نے دو گھنٹوں کے اندر رد کر دیا، وزیراعظم نے اس سے پہلے رحمان ملک کے موبائل فون سمز کی فروخت پر پابندی کے فیصلہ کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق رحمان ملک کے ٹوئٹر پر ہزاروں نوجوان جو یوٹیوب کی بحالی چاہتے ہیں جعلی مداح بنے ہوئے ہےں اور وہ کافی دنوں سے وزیر داخلہ کی ستائش کر کے ان سے یوٹیوب کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ٹوئٹر پر اپنے ان ہزاروں مداحوں کی طرف سے کی جانے والی ستائش پر خود کو ملک کا بڑا فیصلہ ساز سمجھ کر یوٹیوب کھولنے کا اعلان کر بیٹھے۔