• news

اسفند یار ولی کی صدر سے ملاقات طے، شدت پسندوں کےخلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کرینگے


اسلام آباد (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی عنقریب صدر زرداری کے ساتھ ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں وہ انتخابات سے قبل شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے اپنی جماعت کے مطالبے سے آگاہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے اسفند یار ولی خان صدر زرداری کی سندھ سے اسلام آباد واپسی پر ان سے اہم ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن