• news

نگران حکومت کا اعلان مسلم لیگ ن، پی پی کے صفایا کا دن ہو گا، عمران


لاہور/ مر ےدکے (آئی اےن پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا اعلان پےپلز پارٹی اور (ن) لےگ کے صفاےا کا دن ہوگا‘ پاکستان کو سرکس کے شیر نہیں اصل شیر ہی بچا سکتے ہیں‘ تما م سیاسی جما عتیں ہمارے خلاف متحد ہورہی ہے مگر ہم سب کو شکست دینگے‘ آصف زرداری اور نوازشر یف کا جمہورےت سے دور کا بھی تعلق نہےں‘ انصاف نہ کرنے والا اور بزدل شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا‘ آئندہ انتخابا ت مےں مسلم لےگ ن سمیت کسی بھی جما عت کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا‘ہم اس ملک سے پیسوں کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دینگے۔ وہ تحر ےک انصاف کے راہنماﺅں و سابق تحصےل ناظم رانا انوار الحق‘ اشتےاق احمد ڈار‘ فےاض حسےن بھٹی‘علی اصغر بھلا‘ سعادت نور سرا‘راﺅ جہانزےب قومی اور دےگر سے گفتگو کررہے تھے۔ تحر ےک انصاف کے چےئرمےں عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں نئے لوگ اور نئی قیادت ہوگی جو صرف تحریک انصاف کے پاس ہے‘ ہم اس ملک سے پیسوں کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب جوکچھ ہو رہا ہے وہ کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں یہاں لوگ امر یکہ سے خوفزدہ ہے اور انکی میں ہی نہیں جاتی اب نئے پاکستان کا خواب بھی چند مہینوں میں پورا ہوتا دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں صرف گورننس نہیں اور میرٹ پر کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں ہم سے خوفزدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن