• news

شہر میں لاکھوں کی وارداتیں، چور 5گاڑیاں، 18موٹر سائیکل لے گئے


لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں سے محروم ہو گئے جبکہ چور 5گاڑیاں اور 18موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاﺅن کے رہائشی فہیم خالد کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 11لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءچھین کر فرار ہو گئے۔ بیدیاں روڈ کے رہائشی عرفان کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے۔ نصیر آباد پی بلاک میں وقاص شاہد سے 2لاکھ 45ہزار، مصری شاہ بیرون شیرانوالہ گیٹ میں واقع اسلم کی دکان سے 2لاکھ روپے مالیت کے لیڈیز سوٹ، ڈیفنس بی پی بلاک ڈی ایچ اے کے رہائشی آفتاب اقبال کے گھر سے تین ڈاکوﺅں نے ایک لاکھ 75ہزار کی نقدی زیورات اور کوٹ لکھپت میں واقع کشمیر میڈیکل سٹور سے تین ڈاکوﺅں نے ایک لاکھ 50ہزار کی نقدی، موبائل فون چھین لئے۔ فیکٹری ایریا چونگی امرسدھو میں روشا علی سے موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی، جوہر ٹاﺅن ایف بلاک میں شاہد محمود سے 45ہزار ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن میں علی رضا سے 55ہزار کی نقدی اور موبائل فوج چھین لئے گئے۔ کوٹ لکھپت سے فضل حق کالونی میں عاقف کی دکان سے چور چار لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر اشیاءلے گئے جبکہ شاہدرہ سے عبداللہ، قلعہ گجر سنگھ سے رضوان، شالیمار سے ندیم، سول لائن سے شکیل، گلشن راوی سے عاقب، ساندہ سے شہزاد، گلشن اقبال سے عبداللہ، نواب ٹاﺅن سے طلال، چوہنگ سے ذوالفقار، سبزہ زار سے شاہد ہنجروال سے تنویر، ہربنس پورہ سے عمر، شمالی چھاﺅنی سے ندیم، باغبانپورہ سے عامر، فیکٹری ایریا سے سلامت، ہڈیارہ سے منظور، لیاقت آباد سے خالد، کوٹ لکھپت سے کاشف کی موٹر سائیکلیں اور جوہر ٹاﺅن سے علی عمران، شمالی چھاﺅنی سے عاصم، سمن آباد سے نعیم، مصطفی ٹاﺅن سے جمشید، ریس کورس سے عاقف کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن