کوٹ لکھپت جیل میں پولیس کے مبینہ تشدد سے قیدی ہلاک
لاہور(اپنے نمائندے سے)کوٹ لکھپت جیل میں قیدی مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔جیل حکام نے 35سالہ قیدی کی موت کی وجہ بیماری کو قرار دے کر لاش متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی ۔اچھرہ رحمان پورہ کا امان اللہ ایک سال قبل چوری کے مقدمہ میں جیل آیا تھا ۔کچھ عرصہ قبل اس سے موبائل فون برآمد ہوا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیااور حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ امان اللہ پر تشدد نہیں کیا گیا۔