• news

وزیراعلیٰ کا یزمان میں جلسہ حاضری کے اعتبار سے غیرمعمولی تھا


لاہور (خصوصی رپورٹر) یزمان میں منڈی راجکاں کے مقام پر ہونے والا شہبازشریف کا جلسہ عام حاضری کے اعتبار سے غیرمعمولی اجتماع تھا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سیاسی جلسہ یزمان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ جلسہ گاہ حاضرین سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور جلسہ گاہ کی دیواروں کے پیچھے بھی ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر شہباز شریف اور مسلم لیگ کے دیگر زعما کی تقاریر سنیں۔

ای پیپر-دی نیشن