چیف الیکشن کمشنر نے 2 جنوری کو بین الصوبائی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (وقت نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے 2 جنوری کو بین الاصوبائی اجلاس طلب کر لیا۔ وقت نیوز کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز شرکت کریں گے۔ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے لئے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔