• news

طاہر القادری کو پیغام ہے انتخابات کے دشمنوں کو تقویت نہ دیں: جاوید ہاشمی


ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے لوگ موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں‘ موجودہ اسمبلیاں بے کار ہیں‘ ملک میں جب بھی الیکشن ملتوی کئے گئے پھر دوبارہ کبھی نہیں ہوئے‘ علامہ طاہر القادری میرا کلاس فیلو ہے۔ میڈیا کے ذریعے ان کو پیغام دیتا ہوں اس ملک میں انتخابات کے دشمنوں کو تقویت نہ دیں۔ ملک میں ہر قیمت پر انتخابات ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ کو 2014 کی بجائے فوری طور پر افغانستان سے نکل جانا چاہئے۔ الیکشن ملتوی کرانے کے لئے جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اس سے نہ سیاست بچے گی اور نہ ہی ریاست۔ یہ باتیں انہوں نے بیرون ملک سے واپسی پر ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

ای پیپر-دی نیشن