بینظیر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری زرداری حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے حکومت کے پانچ سالہ دور اقتدار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، صدر زرداری نے موجودہ دور حکومت میں بھی عوام کو ریلیف کے سبز باغ دکھا کر خود کشیاں کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور خصوصا زرداری صاحب کے صدر ہونے کے باوجود بےنظیر بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔