• news

وزیراعلیٰ کے جلسہ ہیڈ راجکان کی جھلکیاں

 لاہور (خصوصی رپورٹر) ٭ وزیراعلیٰ نے یزمان سے دو رویہ سڑک اور سپیشل ایجوکیشن سینٹر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ ٭وزیراعلی پنجاب ہیڈ راجکاں جلسہ گاہ پہنچے تو لوگوں نے نعرے لگا کر استقبال کیا۔ ٭جلسہ گاہ خوبصورت بینروں سے سجایا گیا تھا۔ مسلم لیگ(ن) کے قائدین اور اراکین اسمبلی کی تصاویر آویزاں تھیں۔ ٭میاں ریاض حسین پیرزادہ ایم این اے نے اپنی تقریر میں چولستان کو ضلع بنانے، سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ ٭وزیراعلیٰ نے کہاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ زر بابا اور چالیس چوروں کو گھر آنا نصیب نہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن