چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 8 سیشن ججوں کو تبدیل کر دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 8 سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم کو بھکر سے لاہور انسداد رشوت ستانی سرگودھا کے جج چودھری ظفر اقبال نعیم کو بھکر، بہادر علی خاں کو لودھراں سے بہاولپور، عبدالحفیظ کو بہاولپور سے لاہور، تعیناتی کے منتظر جاوید اقبال کو لاہور سے لودھراں، عابد حسین قریشی کو مظفر گڑھ سے پاکپتن، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالرحمن خاں کو مظفر گڑھ اور شیخ خالد بشیر کو پاکپتن سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔ تمام ججز اپنے عہدے کا چارچ 4 جنوری 2013ءسے پہلے سنبھالیں گے۔