• news

صوبہ بحالی کےموقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: نواب صلاح الدین عباسی

بہاولپور (نامہ نگار) صوبہ بحالی کے مو¿قف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، بہاولپورصوبہ کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہادوں گا، عوامی خواہشات کے مطابق جلد بہاولپورصوبہ بحال کرائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار سربراہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی نواب صلاح الدین عباسی نے بہاولپور میں وکلاءاور بہاولنگر، یزمان، حلقہ این اے 184مبارک پور ، نوشہرہ جدید، مسافرخانہ ، ہتھیجی کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپورصوبہ ایک اٹل تاریخی حقیقت ہے اِس حوالے سے کمیشن کو دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔ نواب صلاح الدین عباسی نے کہا کہ بہاولپورصوبہ بحالی میری زندگی کا سب سے اہم مشن اور اہل بہاولپور کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور صوبہ بحالی کے لئے میں اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بحالی کی منزل اب بالکل قریب آچکی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد عوامی خواہشات کے مطابق بہاولپور صوبہ بحال ہو جائے گا۔
اِس موقع پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے وکلائ، بہاولنگر، یزمان، حلقہ این اے 184اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے نواب صلاح الدین عباسی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بحالی کے لئے وہ ہرقسم کی جانی ومالی قربانیاں دینے کے علاوہ نواب صلاح الدین عباسی کے ایک اشارے پر اپنے آئینی وقانونی حق کے لئے آخری حدوں تک جانے کو تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن