شام کےلئے کویت ڈونر کانفرنس آج ہو گی،بان کی مون صدارت کریں گے
کویت سٹی (آن لائن)شام کے خونی تنازعے کے لاکھوں سویلین متاثرین کی مدد کے لیے انٹرنیشنل ڈونر کانفرنس آج ہو گی،کانفرنس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کریں گے۔ بان کی مون کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو شام کے اندر اور ہمسایہ ملکوں میں کئی ملین متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہو گا۔ کویت میں ہونے والی اس کانفرنس کا اعلان کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے اسی ہفتے کیا تھا ۔تاہم تب یہ واضح نہیں تھا کہ اس کی صدارت بان کی مون کریں گے۔ عالمی ادارے نے اس سلسلے میں 1.5 بلین ڈالر مہیا کیے جانے کی اپیل کر رکھی ہے۔