• news

سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں کام کرنے والے 811 غیرملکیوں کی سخت سکیورٹی کرنے کی ہدایت

سرگودھا (ثناءنیوز) وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنیوالے 811 غیر ملکیوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اس حوالے سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان غیر ملکیوں کی جائے تعیناتی اور رہائش گاہوں کو حساس قرار دیتے ہوئے اے بی سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے، اس وقت سرگودھا ڈویژن میں1 اٹالین، 1آئرش اور 809 چائنیز مختلف پراجیکٹس پر فرائض انجام دے رہیں، اس ضمن میں کمشنر سرگودھا نے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ان غیرملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ازسرنو اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن