فیصل آباد: لڑکوں کے کرتب، پٹرول چھڑک کر بچے کو آگ لگا دی، چہرہ جھلس گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آوارہ لڑکوں نے آٹھ سالہ بچے پر کرتب دکھاتے ہوئے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ بچے کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں 28 سالہ نوجوان آگ تاپتے ہوئے بری طرح جھلس گیا۔ بتایا جاتا ہے تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں فیض آباد چوک کے رہائشی عبدالمجید کا پہلی جماعت کا آٹھ سالہ بچہ صابر علی گلی میں رکشہ ڈرائیور مانا اور عادل عرف پانڈہ کے ہمراہ آگ تاپ رہا تھا مانا نے موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر کرتب دکھانے کے لئے منہ میں پٹرول ڈال کر بچے کی طرف فوار ماری اور عادل نے بچے کو سر سے پکڑ لیا آگ قریب ہونے کی وجہ سے آگ بچے کے چہرے پر لگ گئی اور اس کا چہرہ جھلس گیا۔