خون دیکر پیاروںکو بازیاب کرائیں گے، وکلاءمدد کریں: آمنہ مسعود جنجوعہ
لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ عوام نے دو سال تک وکلاءتحریک میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا۔ وکلاءکو بھی ان کی مدد کرنا چاہئے کیونکہ لاپتہ افراد کے عزیزو اقارب آج بھی سڑکوں اور چوراہوں پر بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان عدل میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہم مر سکتے ہیں مگر اپنے پیاروں کو نہیں بھول سکتے۔ خون دیکر پیاروںکو بازیاب کرائیں گےانہوں نے کہا کہ وکلاءحکمرانوں کا گریبان پکڑ لیں اگر ازخود نوٹس میں طاقت ہوتی تو ہمارے پیارے ہمارے پاس ہوتے۔لاہور بار کے صدر ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ ملک سے ہزاروں شہریوں کا لاپتہ ہو جانا حکومت کی غفلت ہے۔