دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ، ملی یکجہتی کونسل نے 11مارچ کو کراچی میں ریلی منسوخ کر دی
اسلام آباد (آئی این پی) ملی یکجہتی کونسل نے 11 جنوری کو دفاع پاکستان کونسل اور جماعت اہلسنت کے لانگ مارچ کے باعث کراچی میں تحفظ علماءو دینی مدارس ریلی نکالنے کا فیصلہ مو¿خر کر دیا جبکہ ریلی کے انتظامات کے سلسلہ میں 6 جنوری کو کراچی میں بلایا جانے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ریلی کی آئندہ تاریخوں کا اعلان اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کریگی۔ اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد اور سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمدنے وفاق المدارس کے وفد سے یہاں کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں کیا ۔