• news

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ ہاکی سیریز کی بحالی کیلئے معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل نریندر بترا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ہاکی سیریز کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر نے کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاءاور سیکرٹری آصف باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کے لئے بھارتی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل ہاکی انڈیا کا کوئی سکیورٹی وفد پاکستان نہیں آئےگا۔ نریندر بترا نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی انڈین ہاکی ٹیم کے لئے فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء اور سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہاکی سیریز کی بحالی ایک اہم خبر ہے‘ آئندہ برس پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت اور انڈین ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔سیاست یا انتخابات کا کھیلوں کے مقابلوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لئے ملک میں انتخابات سے پاکستان بھارت ہاکی سیریز کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن