چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف پاک بھارت سیریز کے میچز دیکھنے کےلئے بھارت پہنچ گئے
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف پاک بھارت سیریز کے میچز دیکھنے کےلئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف دورے کے دوران بھارتی ہم منصب این سری نواسن سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذکاءاشرف قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے بھی ملیں گے اور بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔