• news

رہائی پانیوالے طالبان رہنما وطن واپسی کی بجائے پاکستان میں ہی رہ گئے

اسلام آباد(سہیل عبدالناصر) پاکستان کی طرف سے حالیہ ہفتوں میں رہا کئے گئے افغان طالبان کے راہنما اپنے وطن واپس نہیں گئے بلکہ پشاور سمیت دیگر کئی شہروں میں مقیم ہیں۔ مستند ذرائع کے مطابق رہائی پانے والوں کو افغان حکومت کے بارے میں تحفظات نے پاکستان میں ہی روک رکھا ہے۔ ان راہنماﺅں کی فہرست افغان حکومت نے تیار کی تھی جوپاکستان کو فراہم کی گئی تاہم رہا ہونے والوں کو اندیشہ ہے کہ افغانستان واپس جا کر وہ طالبان کا اعتماد کھو بیٹھیں گے ۔اپنے راہنماﺅں کی رہائی کیلئے طالبان ہمیشہ خواہش مند رہے ہیں لیکن امریکہ اور افغان حکومت کے توسط سے رہائی پانے والوں کی طالبان کی صفوں میں کبھی کوئی جگہ نہیں رہی۔ طالبان کے سابق وزیر خارجہ وکیل احمد متوکل اور ان جیسے کئی راہنماءکابل میں مقیم ہیں لیکن اب طالبان کیلئے وہ قابل اعتماد نہیں رہے۔ رہائی پانے والے بھی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیںرہائی بجا لیکن کرزئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات استوار کر کے وہ راندہ درگاہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن