ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس، پروفیسر ابراہیم جیت گئے، حافظ حسین کا نتائج ماننے سے انکار
پشاور(بیورو رپورٹ( پشاور میں ملی یکجہتی کونسل کا انتخابی اجلاس سخت بد مزگی کا شکار ہو گیا، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدارت کےلئے ہونے والی ووٹنگ میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر مولانا امان اللہ کو 15کے مقابلہ میں نوووٹوں سے شکست دے دی لیکن جے یو آئی (ف) کے رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ حسین احمد نے موقف اختیار کیا کہ اگر ملی یکجہتی کونسل صوبہ خیبرپی کے کی سربراہی جے یو آئی(ف) کو نہ دی گئی تو وہ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکر ٹری کے عہدے سے مستعفی ہو جائیںگے جس کے بعد باہمی مشاورت سے جماعت اسلامی نے صوبائی صدارت کی قربانی دی اوریوں جے یوآئی(ف) کے صوبائی امیرشیخ امان اللہ ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخواکے صدر جبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم خان جنرل سیکرٹری بن گئے۔