خیبر پی کے میں آئندہ نگران سیٹ اپ کیلئے این جی اوز میں شامل خاتون کا نام تحفظات کے بعد ڈراپ
پشاور (آن لائن) خیبر پی کے میں آئندہ نگران سیٹ اپ کےلئے این جی اوز میں شامل خاتون کا نام تحفظات کے بعد ڈراپ کردیا ہے۔ دیگر ناموں میں کوئی بھی قابل ذکر سیاستدان نہیں بلکہ ان کی واضح اکثریت سابق ججز، ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہیں۔ اب تک صوبائی اسمبلی کے لئے آئندہ انتخابات کے لئے تحفظات کے بعد تین ناموں کو ڈراپ کیا گیا ہے جن میں دو وزراءاور ایک وزیراعلیٰ کے لئے تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے نگر ان سیٹ اپ کے لئے جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات جنوری میں شروع ہو رہے ہیں۔