خوابوں کی دنیا میں رہنے والے طاہرالقادری کا نگران وزیر اعظم بننا ممکن نہےں: اویس نورانی
کراچی ( نیوز رپورٹر ) جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر مرکزی جماعت اہلسنّت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اس صدی میں ان کا نگران وزیر اعظم بننا ناممکن ہے 3مارچ کو جمعیت علماءپاکستان سکھر میں عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کانفرنس جس میں لاکھوں عوام اہلسنت شرکت کریں گے یہ کانفرنس سندھ کی سیاست کا رخ موڑ دے گی ۔ مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کی عاملہ اور شورٰی کے اجلاس کے بعد مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی، مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روح اور جسم کا ایک ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔