قومی جماعتیں انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھیں: عبدالرشید ترابی
کراچی (ثناءنیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، بھارت جب ت مسئلہ کشمیر پر پیشرفت نہ کرے، جزوی مسائل پر بات چیت کا کوئی حاصل نہیں، بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینا شہداءکشمیر کے خون سے غداری اور پاکستان کی سلامتی کو داﺅ پر لگانے کے مترادف ہے، حکومت بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔ قومی جماعتیں انتخابی منشور اور حکمت عملی میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔