• news

صوفی شاعر عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات ختم ہوگئیں

بھٹ شاہ(این این آئی) سندھ دھرتی کے عظیم بزرگ، صوفی شاعر اور تاریخ دان، شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔عرس کے موقع پر منعقدہ عالمی ادبی کانفرنس میں محققین نے کہا شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں دنیا بھر کے قوموں اور مذاہب کو ایک ساتھ رکھنے اور برداشت کا پیغام دیا۔ محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے کانفرنس کا انتظام کیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن